میونچن گلڈ باخ:محفل میلاد النبی ﷺ میں علامہ ذیشان قادری کا خطاب

گلڈ باغ میونخ جرمنی

منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام جامع مسجد منہاج القرآن انٹرنیشنل میونچن گلڈ باخ میں نمازِ جمعہ و محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا، جس میں ڈائریکٹر MQI لندن نوجوان سکالر علامہ حافظ محمد ذیشان قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’شکر (Gratitude) اور عملی زندگی میں اس کے اطلاق‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکر گزاری بندوں پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بندہ اپنی زندگی میں شکر کرنے کو اپنا معمول بنا لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دین و دنیا میں آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندوں کا شکر کرنا بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ رحم دلی کے معاملہ میں آتا ہے۔ جب شکرگزاری معمول بن جائے تو اللہ تعالیٰ ایسے بندوں پر اپنے انعامات بھی اتارتا ہے۔

محفل میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ محفل کا اختتام درود و سلام کے ساتھ ہوا، بعد ازاں ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ: ملکہ صباء، جرمنی

گلڈ باغ میونخ جرمنی

گلڈ باغ میونخ جرمنی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top