حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کے اخلاقِ حسنہ پر عمل پیرا ہونا اصل ایمان ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ملائیشیا میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب

ملائیشیا میلاد کانفرنس

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ملائیشیا میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کے اخلاقِ حسنہ پر عمل پیرا ہونا اصل ایمان ہے۔ کانفرنس میں علمائے کرام، عرب شیوخ بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ حسنہ کا پیغام یہ ہے کہ ہم بھی اخلاقِ مصطفی ﷺ اختیار کریں اور سیرتِ و اسوہ مصطفی ﷺ کا زیور پہن لیں، آپ ﷺ کے اوصافِ حمیدہ کا رنگ اپنے اوپر چڑھا لیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن، اطاعت مصطفیٰ، نسبت مصطفیٰ، وارفتگی مصطفیٰ ﷺ کی تحریک ہے۔ آج حضور ﷺ کی سیرت و کردار کو اپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اس حیات کو زندہ کر دینے کی ضرورت ہے جو حضورﷺ عطاء کرگئے۔ نسبتِ مصطفیٰﷺ سے جڑ جائیں اور اپنی زندگیوں میں اطاعتِ مصطفیٰﷺ، ادب و تعظیمِ مصطفیٰﷺ کو مضبوط کرتے چلے جائیں۔ یہی پیغام ہے جو حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی تحریک نگر نگر گلی گلی پہنچا رہی ہے۔

کانفرنس میں علماء کرام، عرب شیوخ، ملائشیا میں مقیم بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیات، سیاسی، سماجی، صحافتی برادری، کثیر تعداد میں عشاقانِ مصطفیٰ ﷺ مرد و خواتین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائشیا کی نیشنل اور لوکل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران، رفقاء و وابستگان نے بھی شرکت کی۔

ملائیشیا میلاد کانفرنس

ملائیشیا میلاد کانفرنس

ملائیشیا میلاد کانفرنس

ملائیشیا میلاد کانفرنس

ملائیشیا میلاد کانفرنس

ملائیشیا میلاد کانفرنس

ملائیشیا میلاد کانفرنس

ملائیشیا میلاد کانفرنس

ملائیشیا میلاد کانفرنس

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top