عوامی تاجر اتحادکی تاجر برادری کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت

چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور نے شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا
انارکلی، شاہ عالم، برانڈرتھ روڈ مارکیت، کریانہ مرچنٹ ایسوی ایشن کے رہنما عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کریں گے
ذکر رسول ﷺ کی محافل دلوں کو نور ایمان سے منور کرتی ہیں: تاجر رہنماؤں کی گفتگو
عوامی تاجر اتحاد کے وفد میں الطاف رندھاوا، حاجی اسحاق، راشد چوہدری، نوید بٹ، ثاقب بھٹی و دیگر شامل تھے

تاجر برادری کو عالمی میلاد کانفرنس کی دعوت

لاہور (7 اکتوبر 2022ء) عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور دیگر تاجر تنظیموں کے رہنماؤں کو تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی 39ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ کوارڈینیٹر عوامی تاجر اتحاد الطاف حسین رندھاوا، حاجی محمد اسحاق، راشد چوہدری، نوید بٹ، ثاقب بھٹی، رانا منظور احمد، زونیر احمد اور سعد بھٹی پر مشتمل عوامی تاجر اتحاد کے وفد نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے صدر کاشف انور سے ملاقات کی۔

وفد نے انہیں ایگزیکٹیو ممبر کے ہمراہ 39ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ کاشف انور نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے پر عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں وفد کے ہمراہ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی سعادت حاصل کروں گا۔ حارث عتیق، ذیشان خیل، راجہ حسن اختر، کاشف یونس مہرو دیگر ممبر ز چیمبر آف کامرس لاہور عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

عوامی تاجر اتحاد کے وفد نے لاہور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر حافظ عارف، نائب صدر چوہدری محمد اسلم بہادر، لاہور بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین محمد امجد چوہدری اور دیگر تاجر تنظیموں کو عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان میں شرکت کی دعوت دی۔

عوامی تاجر اتحاد کے وفد نے انارکلی بازار، شاہ عالم مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ اور دیگر مارکیٹوں کا دورہ کر کے تاجررہنماؤں کو میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس پر تاجر برادری وفد کو عالمی میلاد کانفرنس میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ تاجر رہنماؤں نے کہاکہ فروغ علم کے لئے تحریک منہاج القرآن کی خدمات قابل تقلید ہیں۔ تحریک منہاج القرآن عشق مصطفی ﷺ سے دلوں کو روشن کررہی ہے۔ ذکر رسول ﷺ کی محافل دلوں کو نور ایمان سے منور کرتی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top