سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہید صوفی محمد اقبال کی بیٹی کا نکاح و تقریب رخصتی اور بیٹے کی دعوت ولیمہ

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہید صوفی محمد اقبال کی بیٹی کے نکاح و تقریب رخصتی اور ان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے بیٹے اور بیٹی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تحائف دیئے اور بیٹی کو اپنی ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

نکاح کی تقریب سعید منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے صفہ ہال میں منعقد ہوئی۔ نکاح مسنون مفتی اعظم عبدالقیوم خان ہزاروی نے پڑھایا، اور کامیاب ازدواجی و خانگی زندگی کے لیے دعاؤں سے نوازا ۔

اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجنیئر محمد رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، حافظ غلام فرید، محمد طیب ضیاء، راجہ محمود عزیز، صوفی محمد اقبال (شہید) کے اہل خانہ عزیز اقارب اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے شرکت کی اور شہید کی بیٹی کو دعاؤں کے رخصت کیا گیا ۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہید کے بیٹے کی دعوت ولیمہ اور بیٹی کے نکاح و رخصتی کے تمام اخراجات و انتظامات قائد تحریک منہاج القرآن حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے حکم پر تحریک کی طرف سے کیے گئے۔

انجنیئر محمد رفیق نجم نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تحریک کے عظیم کارکن صوفی محمد اقبال شہید کے بیٹے اور بیٹی کی شادی میں شرکت کرکے انتہائی مسرت ہوئی۔ آج کی تقریب سعید اس بات کا ثبوت ہے کہ شیخ الاسلام تحریک کے کارکنان کو حقیقی معنوں میں اپنے بیٹے اور بیٹیاں سمجھتے ہیں اور وہ تحریک کے مخلصین کو خوشی اور غم کے کسی موقع پر بھی تنہا نہیں چھوڑتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا دعویٰ اور فخر ہے کہ کارکن اور قائد کے مابین محبت و شفقت اور عزت و احترام کے مظاہر تحریک منہاج القرآن کے سوا اور کہیں نظر نہیں آئیں گے۔

سیکرٹری کوارڈینیشن حافظ غلام فرید نے کہا کہ شہید صوفی اقبال کی بیٹی اور بیٹے کی شادی کے انتظامات اسی طرح کیے گئے جیسے خاندان نے چاہا، مجھے اس تقریب سعید میں شریک ہو کر دلی سکون میسر آیا ہے۔ شیخ الاسلام نے اپنے عمل سے شہید صوفی اقبال کے بیٹے اور بیٹی کو باپ بن کر دکھایا اور انھیں پیغام دیا ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں، پوری تحریک ان کا خاندان اور سرپرست ہے ۔

تقریب کے منتظم طیب ضیا نے اپنے تاثرات میں کہا کہ شہید کے بیٹے اور بیٹی کی شادی کے انتظامات کر کے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوکر مجھے ایک ایسا روحانی کیف حاصل ہوا ہے جو بیان سے باہر ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور کا حکم تھا کہ انتظامات میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے۔ بیٹے اور بیٹی کی ضروریات اور خواہشات کے مطابق انتظامات کئے جائیں۔ اللہ کا شکر ہے جس نے اس فریضہ کی ادائیگی میں سرخرو کیا۔

نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی نے بھی شہید صوفی اقبال کے بیٹے اور بیٹی کو شادی پر مبارکباد دی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top