منہاج حلال پاکستان کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی لاہور میں گریجوایٹس کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب

منہاج حلال پاکستان

منہاج حلال پاکستان کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی لاہور میں ایک سالہ پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ آن حلال سٹینڈرڈز اینڈ مینجمنٹ سسٹم کے کامیاب شرکاء کو سرٹیفکیٹس دینے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین منہاج حلال پاکستان اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کورس کے شرکاء کو مُبارکباد دی اور کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل تجدید و احیائے دین کا ایک عالمگیر ادارہ ہے جس کی شاخیں دنیا کے نوے سے زائد ممالک میں قائم ہیں۔ منہاج حلال سرٹیفکیشن کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ہر سطح پر معاونت دستیاب ہے۔ منہاج حلال سرٹیفکیشن کا شمار دنیا کی ایک مستند ترین سرٹیفکیشن میں ہوتا ہے جو بہت جلد دنیا کی صف اول کی سرٹیفکیشن کمپنی بن جائے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اس موقع منہاج یونیورسٹی کے زیر اہتمام حلال ایجوکیشن کے فروغ کے لیے سنٹر فار حلال اویئرنیس، ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے قیام کا اعلان کیا۔

تقریب میں منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر خرم شہزاد، راجہ طاہر لطیف، ملک سعید عالم، راشد اقبال کلیامی، ڈاکٹر سجاد العزیز کے علاوہ فوڈ انڈسٹری کے ماہرین پروفیسر ڈاکٹر فقیر انجم، پروفیسر ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان، ڈاکٹر سخاوت علی، پروفیسر ڈاکٹر طاہر ظہور، طارق قمر، مسز نگہت جواد، محمد توصیف پنسوتہ، اظہارالحق اعوان، مبین ارشد اعوان، ڈاکٹر جواد اقبال اور مفتی محمد قاسم بھی شریک ہوئے۔

منہاج حلال پاکستان

منہاج حلال پاکستان

منہاج حلال پاکستان

منہاج حلال پاکستان

منہاج حلال پاکستان

منہاج حلال پاکستان

منہاج حلال پاکستان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top