ارشاد احمد بٹر (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد

ارشاد احمد بٹر (مرحوم) نے زندگی درس و تدریس کیلئے وقف کر رکھی تھی: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
ایصال ثواب کی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور سمیت رہنماؤں کی شرکت

Qul Khawani of Irshad Ahmad Buttar

لاہور (27 اکتوبر 2022) تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما اور ڈائریکٹر منہاج ٹی وی احسن ارشاد کے والد گرامی ارشاد احمد بٹر (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب (ختم قل خوانی) کا انعقاد جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں کیا گیا۔ بانی و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی دعا کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، رفقاء و کارکنان اور مرحوم کے شاگردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ارشاد احمد بٹر (مرحوم) دین اسلام، پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ بے پناہ محبت رکھنے والے ایک مدبر، بہترین استاد اور باہمت شخصیت کے حامل تھے۔ انہوں نے اپنی تمام زندگی درس و تدریس اور اللہ کی رضا کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ ارشاد احمد بُٹر (مرحوم)کے انتقال پر گہرا دکھ اور دلی افسوس ہوا۔ پنجاب یونیورسٹی سمیت بہت سے تعلیمی اداروں کے اساتذہ آپ کے شاگرد ہیں۔ انہوں نے بحثیت استاد اور بحثیت والد اپنے شاگردوں اور اپنی اولاد کی بہترین تربیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ارشاد احمد بُٹر (مرحوم) تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر تھے اور جامع شیخ الاسلام کی پہلی ایگزیکٹیو کمیٹی کے صدر بھی تھے، انہوں نے مصطفوی مشن کی بہت خدمت کی، اللہ رب العزت ان کے درجات بلند کرے، بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مرحوم کے بیٹے احسن ارشاد سمیت جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

ایصال ثواب کی محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ معروف قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ایصال ثواب کی محفل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشاد احمد بٹر(مرحوم) اپنے شاگردوں کیلئے بطور استاد رول ماڈل تھے۔ اللہ کریم ارشاد احمد بُٹر (مرحوم) کی بخشش و مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ ایصال ثواب کی محفل میں مرحوم کے اہل خانہ و عزیز ا قارب نے شرکت کی۔ جی ایم ملک، سید الطاف شاہ گیلانی، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، عبدالرحمن ملک، محمد فاروق رانا، ڈاکٹر خرم شہزاد، صوفی مقصود قادری، شہزاد رسول، عین الحق بغدادی، علامہ غلام مرتضی علوی، قاضی فیض الاسلام، رانا نفیس حسین قادری سمیت تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں، رفقاء اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top