جنوبی افریقہ: کوازولوناتال میں منہاج القرآن کے زیراہتمام ضیافت میلاد کا انعقاد

South Africa Milad ul Nabi

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام جنوبی افریقہ کے مشرقی صوبے کوازولوناتال میں 23 اکتوبر 2022ء بروز اتوار بعد نمازِ مغرب علامہ طاہر رفیق نقسبندی منہاجین کی رہائش گاہ پر جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ضیافتِ میلاد کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء، دوست احباب، تحریکی فیملیزاور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرانِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری نادر رفیق نے حاصل کی۔ مون مصطفوی، علامہ ایوب طفیل قادری، علامہ طاہر رفیق اور علامہ محمد رفیق علی شاہ نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کوازولو ناتال کے امیر علامہ رفیق شاہ نے مولد النبی ﷺ کے حوالے سے مدلل خطاب فرمایا۔

محفلِ میلاد میں سابقہ ناظم دعوت وتربیت الحاج علامہ محمد طفیل بدر، صدر MQI سولو ایسٹرن کیپ فخر اقبال اور سرپرست حاجی ابراہیم، تار محمد مرحوم کے صاحبزادے حاجی یونس تار محمد کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی گئی۔ محفل میلاد کے دیگر شرکاء میں علامہ محمد ایوب طفیل قادری، حاجی محمد انور، ڈاکٹر شکیل احمد، محمد عابد چوہدری صدر نارتھ بیچ، ذاکر رفیق جنرل سیکرٹری MYL، محسن رضا قادری صدر فینکس، عبداللہ جان صدر پائن ٹاؤن، محمد حسن، محمد علی پیٹر میرزبرگ، حافظ نادر علی رفیق اور منہاج ویمن لیگ کی سسٹرز کی خواتین شامل تھیں۔

محفل کے اختتام پر تشکر و ضیافتِ مولد النبی ﷺ کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا، ننھے منے بچوں کے لئے چپس سویٹ اور مہمانان گرامی کی خدمت میں مٹھائیاں اور لنگر پیش کیا گیا۔ محفل میں سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر، وابستگانِ تحریک، امتِ مسلمہ اور خصوصاً پاکستان کی سلامتی کیلئے علامہ محمد طفیل بدر نے دعا فرمائی۔

South Africa Milad ul Nabi

South Africa Milad ul Nabi

South Africa Milad ul Nabi

South Africa Milad ul Nabi

South Africa Milad ul Nabi

South Africa Milad ul Nabi

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top