علامہ سید فرحت حسین شاہ کی والدہ محترمہ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

Namaz e Janaza of Mother of Allama Sayyid Farhat Hussain Shah

منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرینکفرٹ جرمنی کے ڈائریکٹر علامہ سید فرحت حسین شاہ کی والدہ محترمہ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ دھنی، ڈنگہ روڈ، کھاریاں ضلع گجرات میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کے ہمراہ مرکزی وفد نے شرکت کی، جن میں مرکزی صدر علماء کونسل علامہ امداد اللہ قادری، میر آصف اکبر قادری اور وسیم افضل شامل تھے۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن گجرات کے رفقاء و وابستگان اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہا ج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، سردار شاکر مزاری و دیگر رہنماؤں نے بھی سید فرحت حسین شاہ کی والدہ کے انتقال پردلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top