منہاج یوتھ لیگ نے ملک گیر ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا

مرکزی صدر مظہر علوی نے لاہور میں قائم ممبر شپ کیمپ کا افتتاح کر کے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا
”ہمارے حوصلے بلند ہیں آئیں ہمارے ساتھ چلیں“ کے عنوان سے ملک گیر ممبر سازی مہم شروع
30 نومبر کو منہاج یوتھ لیگ کا 34واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا جائے گا

Minhaj Youth League membersazi campaign

لاہور (4 نومبر 2022ء) منہاج یوتھ لیگ نے ملک گیر ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا۔ منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے لاہور میں قائم ممبر شپ کیمپ کا افتتاح کر کے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیلی عہدیداران بھی موجود تھے۔

ممبر شپ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مظہر محمود علوی نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے تمام شہروں کی یونین کونسلوں، ویلج کونسلوں، تمام ٹاؤنوں، پی پی حلقہ جات اور ہر گاؤں کی سطح پر ممبر سازی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ممبر سازی مہم میں نوجوانوں کی دلچسپی اور رش منہاج یوتھ لیگ پر نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔ نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے دن رات محنت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج یوتھ لیگ اس نعرے کے ساتھ ”ہمارے حوصلے بلند ہیں آئیں ہمارے ساتھ چلیں“ کے عنوان سے ملک گیر ممبر سازی مہم کا آغاز کررہی ہے۔ نوجوان منہاج یوتھ لیگ کا حصہ بن کر خودداری ایمان، اتحاد اور یقین محکم کا پیکر بنیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو منہاج یوتھ لیگ کا 34واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش اور جواں جذبوں کے ساتھ منایا جائے گا۔ یوم تاسیس کی مناسبت سے بھی پورے ملک میں جہاں رفاقت سازی مہم شروع کی جائے گی وہاں سیمینارز، کنونشن اور دیگر تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی، کیک کاٹے جائیں گے اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔

مظہر محمود علوی نے منہاج یوتھ لیگ لاہور کی تنظیم کو ہدف دیا کہ وہ نومبر کے مہینے میں 10 ہزار نوجوانوں تک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا امن، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام پہنچائیں۔ ایک ہزار نوجوانوں کو منہاج یوتھ لیگ کا ممبر بنائیں۔

دریں اثناء منہاج یوتھ لیگ کی سنٹرل یوتھ کونسل کا اہم آن لائن اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں سنٹرل یوتھ کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔ مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے اجلاس میں تربیتی گفتگو کی اور عہدیداران کوممبر شپ مہم کے حوالے سے مختلف اہداف دئیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top