حکیم الامت کے اشعار و فلسفہ کا مآخذ قرآن مجید ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

نوجوان اقبالیات کے مطالعہ میں وقت صرف کریں، قائد تحریک منہاج القرآن

لاہور (9 نومبر 2022) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یوم پیدائش پر اپنے بیان میں کہا کہ حکیم الامت کے اشعار و فلسفہ کا مآخذ قرآن مجید ہے۔ آپ نے قرآن اور علوم القرآن کا عمیق نظری سے مطالعہ کیا، آپ کا منظوم اظہار خیال تفسیر ہے۔ حکیم الامت نے ہر نازک علمی مرحلہ پر قرآن مجید اور سیرت طیبہ سے رہنمائی حاصل کی۔ قرآن نے بندہ مومن کے جو اوصاف بیان کئے وہی اوصاف اقبال کے مرد مومن کے ہیں۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ حکیم الامت جیسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کلام اور تحریر سے ذہنوں کے بند دریچے کھولے۔ سیاست، معیشت، معاشرت، ایمانیات اور عشق مصطفی ﷺ کے باب میں جو اظہار خیال کیا اس سے آج بھی ایمان اور روح کو جلا ملتی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نوجوان اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت اقبالیات کے مطالعہ میں لازمی صرف کریں انہیں با مقصد زندگی کے اصول ملیں گے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان حکیم الامت کی دو قومی نظریہ کی عطا ہے۔ دو قومی نظریہ نے ایک الگ خطہ کی نعمت سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت حکیم الامت کے درجات بلند فرمائے انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب ہو اور ان کی فکری کاوشوں سے حاصل ہونے والے ملک کی ہمیں قدر اور خدمت کرنے کی توفیق دے۔

Iqbal Day 2022

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top