کویت: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 42 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد

42nd Foundation Day Ceremony celebration by MQI Kuwait

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 42ویں یوم تاسیس کے حوالے سے الطاہر ہاؤس سالمیہ، کویت میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں محمد زمان چشتی نے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالم اسلام اور خصوصی طور پر پاکستان کے لیے تاریخی خدمات پر روشنی ڈالی۔

پروقار تقریب کا آغاز حافظ محمد فاروق نے اپنی پرسوز آواز میں تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جس کے بعد سرور دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں ثناء خوانی کی گئی۔ جس کی سعادت حاصل کرنے والوں میں صوفی تنویر، شفیع احمد قادری اور الحاج عبدالرؤف بھٹی شامل تھے۔ نقابت کے فرائض الحاج عبدالرؤف بھٹی اور محمد زمان چشتی نے ادا کیے۔

دیگر مقررین نے بھی تقریب سے خطاب کیا جن میں قابل ذکر سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت منیر احمد قادری، علامہ شاہد طفیل ڈار اور انڈیا سے ماجد دلوی نمایاں تھے انہوں نے حاضرین تقریب کو منہاج القرآن اور اس کے مختلف شعبہ جات اور خدمات کے بارے آگاہی فراہم کی۔ اس پروقار تقریب میں شرکاء کی خواہش کے مطابق قبلہ شیخ الاسلام کا ویڈیو خطاب بھی چلایا گیا۔ خطاب کے بعد سب نے کھڑے ہوکر آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں سلام پیش کیا۔

منیر احمد قادری نے شیخ الاسلام اور ان کے خاندان، حاضرینِ محفل اور ان کے اہل خانہ اور امت مسلمہ کی سلامتی اور پورے عالم پر اسلام کے غلبہ کے لیے خصوصی دعا کی۔ عالم اسلام کے تمام مرحومین اور حاضرین محفل کے مرحومین کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی۔ منہاج القرآن، پاکستان اور کویت کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

حاجی عبد الرشید صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت نے شرکاء تقریب کو منہاج القرآن کی ترقی اور عروج کے 42 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور تمام احباب کی پر تکلف کھانے سے ضیافت کی۔

42nd Foundation Day Ceremony celebration by MQI Kuwait

42nd Foundation Day Ceremony celebration by MQI Kuwait

42nd Foundation Day Ceremony celebration by MQI Kuwait

42nd Foundation Day Ceremony celebration by MQI Kuwait

42nd Foundation Day Ceremony celebration by MQI Kuwait

42nd Foundation Day Ceremony celebration by MQI Kuwait

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top