''سیاست نہیں ریاست بچاؤ'' طلبہ مارچ 16 نومبر کو ہو گا

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کالجز کونسل لاہور کے اجلاس میں فیصلہ
طلبہ مارچ کا بنیادی مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے: عرفان یوسف
ایم ایس ایم کی جدوجہد نوجوانوں کو ان کے حقوق کے حصول کی راہ دکھانا ہے، مرکزی صدر

MSM to hold seminar on Siyasat nahain Riyasat Bachao

لاہور (14 نومبر 2022) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کالجز کونسل لاہور کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو۔ اجلاس میں مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کالجز کونسل لاہورکے عہدیداران موجود تھے۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف کو 16 نومبر سے ''سیاست نہیں ریاست بچاؤ طلبہ مارچ'' کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 16 نومبر سے لاہور کے مختلف کالجز سے ''سیاست نہیں ریاست بچاؤ طلبہ مارچ'' کا آغاز کیا جائے گا۔ پر امن طلبہ مارچ میں ہزاروں طلبہ شرکت کریں گے۔ 16 نومبر (بدھ) کو ماڈل ٹاؤن انٹرنیشنل مارکیٹ تا اکبر چوک ٹاؤن شپ تک طلبہ مارچ کیا جائے گا۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف نے کہاکہ طلبہ مارچ کا بنیادی مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں معاونت اور ان کی رہنمائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ہمیشہ طلبہ اور نوجوانوں کی رہنمائی اور بھلائی کیلئے مختلف سرگرمیاں کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ مارچ کا ایک مقصد نوجوانوں میں کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف شعور کی بیداری ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جدوجہد نوجوانوں کو ان کے حقوق کے حصول کی راہ دکھانا ہے۔

اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے صدر محسن اقبال، حماد مصطفی، شہروز کھوکھر و دیگر طلبہ رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top