شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خالہ زاد بھائی محمد ریاض حسین کے انتقال کر گئے

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا محمد ریاض حسین (مرحوم) کے انتقال پر افسوس کا اظہار
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت

Shaykh-ul-Islam expressed his regret on the death of Muhammad Riaz Hussain

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خالہ زاد بھائی محمد ریاض حسین قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ محمد ریاض حسین (مرحوم) منہاج یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پراجیکٹس فرحان جاوید کے چچا، ایونٹ کوآرڈینیٹر طلحہ ریاض کے والد تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے محمد ریاض حسین (مرحوم) کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم انتہائی خوش اخلاق، خوش گفتار اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نیک انسان تھے۔ مرحوم کاہر ایک کے ساتھ برتاؤ ہمیشہ احترام، محبت اور اخلاق پر مبنی ہوتا تھا۔ اللہ تعالیٰ محمد ریاض حسین (مرحوم) کی دینی و فلاحی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محمد ریاض حسین کی بخشش و بلند درجات اور جملہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور، انجینئر رفیق نجم، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ میر آصف اکبر قادری، فرح ناز، سدرہ کرامت، میاں ریحان مقبول سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے دیگر رہنماؤں نے محمد ریاض حسین(مرحوم) کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ آغوش کمپلیکس میں ادا کی گئی۔ صدر منہاج القرآن لاہور علامہ رانا نفیس حسین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی۔ بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، کرنل (ر) مبشر اقبال، ڈاکٹر خرم شہزاد، عبد الرحمان ملک، شہزاد رسول، جواد حامد، حاجی محمد اسحق، صوفی مقصود، میاں زاہد اسلام، شفقت ندیم، قاضی فیض الاسلام، میجر (ر) سلمان سمیت اہم شخصیات نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ محمد ریاض حسین(مرحوم) کو ان کے آبائی شہر جھنگ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top