آئرلینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ڈبلن میں حلقہ درود و سلام کا انعقاد

MQI organized Mahfil-e-Naat in Dublin

ڈبلن (وسیم بٹ ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج القرآن آئرلینڈ کے تاحیات رفیق الحاج محمد عرفان کی ڈبلن میں واقع رہائش گاہ پر ماہانہ حلقۂ درود و سلام اور محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ محفل کے آغاز سے قبل تمام شرکاء نے اجتماعی طور پر حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں نذرانۂ درود و سلام پیش کیا۔

محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ تنویر حسین نے حاصل کی۔ جنید خالد نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیئے، جبکہ نقابت کے فرائض محی الدین قادری نے دا کیے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے درود پاک کی فضیلت پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ درود و سلام اللہ تعالی کی ان بابرکت نعمتوں میں سے ہے جو اپنے دامن میں بے پناہ فیوض و برکات سمیٹے ہوئے ہیں۔ یہ ایسی لازوال دولت ہے کہ جسے مل جائے اس کا دین اور دنیا سنور جاتے ہیں۔ درود و سلام قرب الہی اور قرب رسول ﷺ کا بہترین ذریعہ ہے۔

نائب امیر تحریک علامہ محمد افضال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی محبت کا دم بھرنے کے ساتھ ساتھ اعمال پر بھی زور دینا چاہیے، محبت رسول ﷺ کے کچھ تقاضے ہیں جن کو مکمل کیے بغیر محبت کمال کو نہیں پہنچتی، اور ان میں سے ایک یہ ہے کہ اتباع رسول ﷺ کے حکم پر عمل کیا جائے۔ اسی میں ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔

محفل کے اختتام پر شرکاء نے حلقۂ ذکر اور حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور تمام عالم اسلام سمیت پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعا کی۔ آخر میں مصطفویؐ لنگر سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔

MQI organized Mahfil-e-Naat in Dublin

MQI organized Mahfil-e-Naat in Dublin

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top