جاپان: منہاج القرآن گنما سینٹر میں حلقۂ درود و فکر کا انعقاد، صدر منہاج ایشین کونسل کی شرکت و گفتگو

MQI Japan Conducting Halqa-e-Durood at Minhaj-ul-Quran Islamic Center, Gunma

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام ‎04 دسمبر 2022ء کو منہاج القرآن اسلامک سینٹر گنما میں 51 واں حلقۂ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ حلقۂ درود و تربیتی نشست میں منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے گفتگو کی۔ نشست میں منہاج القران انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کے دفتر امورِ خارجہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر شکیل احمد طاہر، مرکزی ناظمِ دعوت و تربیت منہاج القرآن انٹرنیشنل غلام مرتضیٰ علوی، منہاج ایشین کونسل کے امیر چوہدری جمیل، عشرت فاطمہ اور ملک الرحمٰن نے آن لائن شرکت کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حلقۂ درود و فکر کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ نعمان اعجاز نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ غلام مرتضیٰ علوی نے تکریم انسانیت کی اہمیت و افادیت کے موضوع پر پُراثر گفتگو کی جسے شرکائے مجلس نے بہت سراہا۔ علی عمران نے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان بالخصوص گنما کی تنظیم کو حلقۂ درود و فکر کے پچاس سیشن مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور گنما ٹیم کی تنظیمی کارکردگی کو سراہا۔ ‎‎بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کا ویڈیو کلپ سُنایا گیا۔

MQI Japan Conducting Halqa-e-Durood at Minhaj-ul-Quran Islamic Center, Gunma

MQI Japan Conducting Halqa-e-Durood at Minhaj-ul-Quran Islamic Center, Gunma

MQI Japan Conducting Halqa-e-Durood at Minhaj-ul-Quran Islamic Center, Gunma

MQI Japan Conducting Halqa-e-Durood at Minhaj-ul-Quran Islamic Center, Gunma

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top