جاپان: منہاج القرآن گنما سینٹر میں 52 واں حلقۂ درود و فکر کا انعقاد

Halaqa e Durood in Japan

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام 52 ویں حلقۂ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست منہاج القرآن اسلامک سینٹر گنما میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے ڈائریکٹر تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے ’’تکریم انسانیت کی اہمیت و قبولیت‘‘ پر پُر اثر گفتگو کی جسے شرکاءِ مجلس نے بہت سراہا۔ ‎مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر امورخارجہ شکیل احمد طاہر، منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران، باجی عشرت فاطمہ اور ملک الرحمن نے آن لائن شرکت کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

‎حلقۂ درود کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جبکہ نعتِ رسول مقبول ﷺ کی سعادت نعمان اعجاز نے حاصل کی۔ آقا دو جہاں ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درود و سلام کے بعد دعا سے محفل کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top