منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد کا دیہی سندھ کا تنظیمی دورہ

سندھ کی خواتین کو ”وائس“ کے ہنر مند پروگرام میں شامل کیا جائے گا: عائشہ مبشر
کسی انسان کے لئے بہترین تحفہ اسے ہنر مند بنانا ہے: عاصمہ بتول/ وردہ سحر

Minhaj ul Quran Women League delegation visits Sind

لاہور (22 دسمبر 2022ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارے وائس کی عہدیداروں نے عائشہ مبشر کی قیادت میں اندرون سندھ دیہی علاقوں اور ملحقہ گوٹھوں کا تنظیمی دورہ کیا۔ عائشہ مبشر نے کہا کہ دیہی سندھ کی خواتین انتہائی محنتی، اپنے اور اپنے بچوں کے معاشی مستقبل اور تعلیم و تربیت کے لئے فکر مند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا وفد ہتھنگو، کھیپرو میں گیا۔ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کی روشنی میں ہنر مند خواتین کے ایک پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ اس کے لئے وائس کے نام سے ایک ڈیپارٹمنٹ تشکیل دیا گیا ہے۔ کسی بھی شخص کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے اسے ہنر مند بنانا اس کے لئے اور اس کے خاندان کے لئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وائس کے تحت چلنے والے ہنر مند پروگرام میں سندھ کی دیہی خواتین کو ترجیحاً شامل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی دیہی خواتین کشیدہ کاری کے ہنر میں ماہر ہیں۔ ان کی تیار کردہ چادریں، اجرکیں، کپڑے، بیڈ شیٹس اور ڈیکوریشن کی چیزوں کی پذیرائی اور مانگ نہ صرف پاکستان کے اندر ہے بلکہ بیرون ملک بھی اس کی بڑی مانگ ہے۔ ان خواتین کو انٹرسٹ فری لون دے کر اور ان کی تنظیمیں بنا کر انہیں باوقار روزگار مہیا کیا جا سکتا ہے۔ وفد میں عاصمہ بتول، وردہ سحر و دیگر خواتین شامل تھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top