ایگرز کے زیراہتمام 4 روزہ ونٹر کیمپ 24 دسمبر سے شروع ہو گا

ونٹر کیمپ میں 6 سے 12 سال کی عمر کے بچے شرکت کریں گے
بچوں کی اخلاقی اور سوشل ٹریننگ کی جائے گی: ام کلثوم ڈائریکٹر ایگرز

Eagers Winter Camp 2022

لاہور (23 دسمبر 2022) منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایگرز کے زیراہتمام 4 روزہ ونٹر کیمپ 24 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ونٹر کیمپ میں 6 سے 12 سال کی عمر کے بچے شریک ہوں گے۔ ونٹر کیمپ کے پہلے روز بچوں کو ٹریفک قوانین کے احترام اور ان کی افادیت کے بارے میں آگاہی دی جائے گی، ٹریفک پولیس لاہور کی انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر فہمیدہ ذیشان اپنی ٹیم کے ہمراہ لیکچر دیں گی اور ٹریفک قانون کی پاسداری کے ضمن میں بچوں کو عملی مشق بھی کروائیں گی۔

قائم مقام ڈائریکٹر ایگرز ام کلثوم نے کہا کہ سماجی اخلاقیات کے بارے میں بچوں کو تعلیم دینے کی بہترین عمر 6 سے 12 سال ہے۔ ”ایگرز“ نے اپنی دینی، قومی و تنظیمی ذمہ داری کی انجام دہی کے لئے ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔ اس ٹریننگ کیمپ میں بچوں میں رائٹنگ سکلز، ٹائم مینجمنٹ، سیلف ڈسپلن، اہداف کا تعین، لیڈر شپ کوالٹیز، فزیکل گیمز سمیت کھانے، پینے، سونے، اٹھنے، بیٹھنے، صفائی کے آداب پر لیکچرز دئیے جائیں گے اور عملی مشقیں کروائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ کیمپ میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اخلاقی موضوعات پر مشتمل موویز بھی دکھائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی اہمیت اور اس موسم میں پیدا ہونے والے پھل، سبزیوں کے بارے میں بچوں کو معلومات دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ چار روزہ تربیتی کیمپ میں ایمن یوسف، راشد حمید کلیامی، ڈاکٹر ویشا وحید، انسپکٹر فہمیدہ ذیشان، ہارون ثانی، سعدیہ احمد، محمد اسماعیل، ضیاء الرحمن ضلج اور وقار ترک لیکچر دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کیمپ صبح 11 سے سہ پہر 4 بجے تک منعقد ہو گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریننگ کیمپ کے نصاب اور انتظامی امور میں سعدیہ احمد، بسمہ خالد، شمسہ لطیف، دانیہ ایمان، مناہل نور، مریم مبشر، انزلہ ملک، آمنہ امجد، اریبہ ریاض، عائشہ بتول، بسمہ امجد، رومیسہ ریاض نے فعال کردار ادا کیا ہے۔ ام کلثوم نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے پلیٹ فارم پر ہر عمر کے افراد کو سوسائٹی کا مفید ممبر بنانے کے لئے تعلیم و تربیت اور راہ نمائی کے لئے ٹریننگز پروگرام کروائے جاتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top