کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ’تقریر کورس 2022‘ کلاس کی اختتامی تقریب

Speech Competition 2022 under Bazm e Minhaj COSIS

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی طلبہ تنظیم بزمِ منہاج کے زیراہتمام طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ’تقریر کورس 2022‘ کلاس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریر کورس کی تکمیل پر کلاس کی اختتامی تقریب 31 دسمبر 2022ء کو ہوئی۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی نگران بزمِ منہاج صابر حسین نقشبندی تھے جبکہ پروگرام میں جمیل حیدر الازہری اور فاران ناصر مصطفوی سمیت بڑی تعداد شریک تھی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری مدثر نے حاصل کی۔ محمد عاطف نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ نقابت کے فرائض حافظ طیب نے ادا کیے۔ بزمِ منہاج کے صدر حافظ اسامہ مجید نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اسامہ مجید نے ٹرینرز کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کو اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاکر دعوت و ارشاد کی پیغمبرانہ ذمہ داریاں ادا کرنے کی نصیحت کی۔

Speech Competition 2022 under Bazm e Minhaj COSIS

Speech Competition 2022 Award

Speech Competition 2022 Group Photo

Speech Competition 2022 Group Photo

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top