اوسلو (ناروے) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی منہاجینز سے ملاقات

Dr Thair Ul Qadri Meet Minhajiyans

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج اسلامک سنٹر اوسلو میں منہاج سکالرز فورم یورپ کے عہدیداروں اور ممبرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفی العربی القادری، ڈاکٹر حمزہ انصاری، ڈاکٹر فیصل خان، عثمان ہاشم، علامہ حافظ نذیر احمد خان، اور دیگر فیملی ممبرز موجود تھے۔ اس کے علاوہ منہاج یورپین کونسل کے صدر بلال اوپل، جنرل سیکرٹری اویس اعجاز، ظل حسن، شیخ بابر شفیع، اعجاز اعوان، علماء کرام، کارکنان، رفقاء و اراکین، خواتین و حضرات اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج سکالر فورم یورپ کے صدر علامہ اقبال فانی اور جنرل سیکرٹری علامہ محمد اویس قادری کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اس پر فتن دور میں علم و عمل، امن و محبت، اخوت و بھائی چارے کے پیغام کو عام کر رہی ہے اور نوجوان نسل کو انتہاء پسندی کے رجحانات سے بچا کر اعتدال و توازن کی تعلیم دے رہی ہے۔ انہوں نے تمام سکالرز اور شرکاء کو حصول علم کے لیے جدوجہد کرنے اور ہمیشہ نیک سنگت اور نیک سیرت اپنانے کی تلقین کی۔

اس یادگار ملاقات کے موقع پر یورپ اور برطانیہ سے تشریف لانے والے منہاجینز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جن میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری، ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر علامہ عبدالستار سراج، ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ سید محمود شاہ، ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک علامہ ڈاکٹر حافظ محمد ادریس الازہری، علامہ صداقت علی، علامہ انصر قادری، علامہ وقار علی، اصرار احمد، علامہ ابرار، علامہ حمزہ یوسف، دیگر سکالرز اور رفقاء و اراکین موجود تھے۔ نشست کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سب سکالرز، رفقاء و اراکین اور شرکاء مجلس کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

Dr Thair Ul Qadri Meet Minhajiyans

Dr Thair Ul Qadri Meet Minhajiyans

Dr Thair Ul Qadri Meet Minhajiyans

Dr Thair Ul Qadri Meet Minhajiyans

Dr Thair Ul Qadri Meet Minhajiyans

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top