چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جامع شیخ الاسلام لاہور میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب

Dr Hassan Qadri address jummah gathering jamya shaykh ul islam

منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات ہمیشہ ادب پر مبنی ہوتی ہیں، امام ابو عبدالرحمن السلمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اے میرے بھائی میں آپ کو نصیحت اور وصیت کرتا ہوں کہ اگر علم کی راہ کے متلاشی بن گئے ہو تو تقوی اختیار کرو اور ہدایت صرف اللہ تعالیٰ سے طلب کرو۔

انہوں نے کہا کہ امام ابوبکر الشبلی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی زندگی میں سیکڑوں علماء کی صحبت میں وقت گزارا اور زانوئے تلمذ طے کیا اور ان سے بے شمار احادیث سیکھیں، نقل کی اور روایت کی، مگر میری زندگی کا نچوڑ صرف ایک حدیث پاک ہے کہ آقا علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا: اے بندے اس دنیا میں رہ اور اس دنیا اور اس دنیا کے لیے اتنا کر جتنا تیرا یہاں قیام لکھ دیا گیا ہے اور قیام کے لیے کافی ہو اور پھر آخرت کے لیے اتنا کر جتنا آخرت میں رہنے کے لیے تیرے رہنے کے لیے کافی ہو اور پھر اپنے رب کے لیے اتنا کر جتنی تجھے رب کی حاجت ہے اور پھر دوزخ کی آگ کے لیے بھی اتنا کر جتنا وہاں برداشت کرنے کی ہمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے کام آسان فرما دیتا ہے، اس کے گناہوں کو اس کے نامۂ اعمال سے مٹا دیتا ہے اور یوم حشر میں اس کی نیکیوں کو بڑا کرکے دکھائے گا۔ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تقوی کی تعریف یوں بیان کی کہ تقوی یہ ہے کہ اللہ فرماتا ہے کہ اے بندے جس حال میں میں نے تمہیں دنیا میں بھیجا تھا تو جب لوٹ کر میری طرف آو تو اس حال میں میرے پاس آؤ۔ تقوی یہ ہے کہ بندہ ہر حال میں اللہ کی ہر ہر نعمت کا محافظ اور نگہبان بن کر رہے۔ اللہ کا تقویٰ یہ ہے کہ اس کی اطاعت اس انداز میں کی جائے کہ پھر بندہ نافرمانی نہ کرسکے، یعنی بندہ گناہوں کی وادی سے ہجرت کرکے نیکیوں کے باغات میں آجائے۔

Dr Hassan Qadri address jummah gathering jamya shaykh ul islam

Dr Hassan Qadri address jummah gathering jamya shaykh ul islam

Dr Hassan Qadri address jummah gathering jamya shaykh ul islam

Dr Hassan Qadri address jummah gathering jamya shaykh ul islam

Dr Hassan Qadri address jummah gathering jamya shaykh ul islam

Dr Hassan Qadri address jummah gathering jamya shaykh ul islam

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top