شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علامہ محمد رفیق رندھاوا کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

Dr.Muhammad Tahir-ul-Qadri expressed his grief over the death of Allama Muhammad Rafiq Randhawa's mother

لاہور (یکم فروری 2023) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صدر منہاج القرآن علما کونسل لاہور، معروف مذہبی سکالر علامہ محمد رفیق رندھاوا کی والدہ اور محمد حمزہ رفیق قادری رندھاوا کی دادی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جملہ سوگوراران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ امداد اللہ قادری، ناظم علامہ میر محمد آصف اکبر، رانا نفیس حسین قادری، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی نے علامہ محمد رفیق رندھاوا کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش، مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

دریں اثنا مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے کوٹ ادو میں ادا کی گئی۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے سینئر مرکزی رہنماؤں، مفتی غلام اصغر صدیقی، علامہ اشفاق چشتی، علامہ خلیل حنفی سمیت عہدیداران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ رہنماؤں نے کہا ہے کہ مرحومہ کی وفات علامہ محمد رفیق رندھاوا اور ان کے خاندان کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے۔ منہاج القرآن علما کونسل ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top