رحیم یار خان: خواجہ محمد یار فریدیؒ کے عرس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شرکت و خطاب

Dr Hassan Qadri addressing Urs Mubarak in Rahim Yar Khan

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حضرت خواجہ محمد یار فریدی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر گڑھی اختیار خان میں منعقدہ محفل سماع میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ عرس کی تقریب میں سجادہ نشین گڑھی شریف خواجہ غلام قطب الدین فریدی، خواجہ غلام فرید کوریجہ اور علماء و مشائخ شریک ہوئے۔

عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ آج کا دور فتنوں کا دور ہے اپنے ایمان کی حفاظت کے لیے اولیاء صالحین سے جڑیں، قرآن کریم میں اصحاب کہف کے واقعہ سے ہمیں درس ملتا ہے کہ فتنوں کے دور میں اولیاء و صالحین جڑے رہنے میں ہی ایمان کی سلامتی اور خیر ہوتی ہے، اولیاء کی صحبت سے دلوں کو معرفت نصیب ہوتی ہے اور ایمان محفوظ رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کی درگاہوں سے حق کے متلاشیوں کو علم کا نور نصیب ہوتا ہے، ان کی تعلیمات ادب کی ہوتی ہیں، جہاں اللہ والے بستے ہیں اللہ رب العزت ان کے ارد گرد اپنی رحمت کا نزول کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اہل اللہ اس دنیا میں وہ لوگ ہیں جو اس دنیا کے لوگوں کو اللہ کی پہچان کرواتے ہیں اور اللہ رب العزت کی سچی محبت ان کے دلوں میں داخل کرتے ہیں۔اولیاء و صالحین اللہ رب العزت کے رشد و ہدایت کے سلسلہ کو آگے چلانے والے ہیں۔

منہاج القرآن آج کے دور میں صوفیاء کرام کے مقام و مرتبہ اور علم تصوف کی حقیقت و تعلیمات کو سمجھانا اور لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہے تاکہ یہ معاشرہ اولیاء اللہ کی تعلیمات سے فیض لیتے ہوئے مصطفوی معاشرہ بن سکے۔

عرس کی تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری، میاں نور احمد سہو، ڈاکٹر زبیر خان، محمد طاہر فریدی، محمد علی قادری، حاجی فاروق احمد، میاں حنیف محمد، ولید ملک، راشد مصطفوی، ارشد مرزا، اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri addressing Urs Mubarak in Rahim Yar Khan

Dr Hassan Qadri addressing Urs Mubarak in Rahim Yar Khan

Dr Hassan Qadri addressing Urs Mubarak in Rahim Yar Khan

Dr Hassan Qadri addressing Urs Mubarak in Rahim Yar Khan

Dr Hassan Qadri addressing Urs Mubarak in Rahim Yar Khan

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top