چلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام حلقہ درود و فکر

Program Halqa e Darood Challi

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 4 فروری 2023 کو حلقہ درود و فکر بسلسلہ ولادت مولود کعبہ شیر خدا مولائے کائنات حضرت علی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم کا انعقاد کیا گیا۔ نشست میں ناظم دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ غلام مرتضٰی علوی نے شانِ علی علیہ السلام پر مدلل گفتگو فرمائی۔

نشست کا باقاعدہ آغاز رضا مرتضٰی چیمہ نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد محمد توقیر قادری نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور ملک محمد اقبال نے مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی بارگاہ میں منقبت پیش کی۔

شرکاء محفل نے کھڑے ہو کر کمال ادب کے ساتھ بارگاہ مصطفٰی ﷺ میں سلام پیش کیا اور مولائے کائنات مولود کعبہ حضرت علی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم کی ولادت کی خوشی میں ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی رضا مرتضٰی چیمہ کی سرپرستی میں کیک کاٹا گیا

علامہ غلام مرتضٰی علوی نے کامیاب نشست کے انعقاد پر منہاج القرآن چلی کے عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ نسشت کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Program Halqa e Darood Challi

Program Halqa e Darood Challi

Program Halqa e Darood Challi

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top