علامہ امداد اللہ قادری اور علامہ میر آصف اکبر کا مفتی محمد اقبال چشتی کی رحلت پر اظہار تعزیت

Allama Imdadullah Qadri and Allama Mir Asif Akbar expressed their condolences on the death of Mufti Muhammad Iqbal Chishti

لاہور (8 فروری 2023) منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ امداد اللہ قادری اور مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر قادری نے جماعت اہلسنت پنجاب کے امیر علامہ مفتی محمد اقبال چشتی کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔

علامہ میر آصف اکبر قادری نے کہا کہ مفتی محمد اقبال چشتی کی علمی و دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، مذہبی و علمی حلقوں میں مفتی محمد اقبال چشتی کی شخصیت کو نمایاں مقام حاصل تھا۔ دریں اثنا علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ اشفاق چشتی، مفتی خلیل حنفی، علامہ محمد رفیق اندھاوا سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی علامہ محمد اقبال چشتی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top