شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا امجد اسلام امجد کے انتقال پراظہار افسوس

Dr.Tahir-ul-Qadri expressed grief over the death of Amjad Islam

لاہور (10 فروری 2023) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف، شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کی رحلت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجد اسلام امجد کے انتقال سے ملک ایک ممتاز شاعر اور ادیب سے محروم ہو گیا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ امجد اسلام امجد کے انتقال سے درس و تدریس اور شعر و ادب کا ایک روش چراغ بجھ گیا۔ امجد اسلام امجد نے شاعری میں منفرد انداز اپنایا، انہوں نے بھر پور اور فعال ادبی زندگی گزاری۔ امجد اسلام امجد بہترین شاعر، مضمون نگار اور ڈرامہ نویس تھے۔ مرحوم نے ساری زندگی شعر و ادب کی خدمت میں گزاری۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ امجد اسلام امجد کی بخشش و مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top