ڈنمارک: کوپن ہیگن کے نواحی علاقہ Amager میں منہاج القرآن اسلامک سینٹر کی افتتاحی تقریب
ڈنمارک کوپن ہیگن کے نواحی علاقہ Amager میں منہاج اسلامک سینٹر کے نئے مرکز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل نے نئے اسلامک سنٹر کے قیام پر جملہ منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان و رفقاء علم سے محبت اور مطالعے سے شغف پیدا کریں۔ فروغ علم تحریک منہاج القرآن کی پہچان اور حضور شیخ الاسلام کا ویژن ہے۔ معاشرے میں دم توڑتی ہوئی مذہبی اور معاشرتی اقدار و روایات کو زندہ کرنے اور حسنِ اخلاق و معاملات کو فروغ دینے کے لیے یہ مراکز اہم کردار ادا کریں گے۔ ان مراکز سے نوجوان نسل میں علم کے کلچر کو پروان چڑھایا جائے گا، قرآن کی تعلیمات کی طرف راغب کیا جائے گا اور سیرت طیبہ کی تعلیمات دی جائیں گی۔
تقریب میں بلال اپل صاحب صدر منہاج یورپین کونسل، بابر شفیع شیخ صدر منہاج یورپین کونسل زون ون، ڈاکٹر ندیم عاصم، پروفیسر حافظ سعید احمد چشتی، علامہ تنویر ضیاء، علامہ محمد اویس، علامہ اصغر قادری، علامہ ڈاکٹر حافظ ادریس الازہری، علامہ حافظ محمد اشتیاق الازہری، علامہ حافظ نفیس احمد صاحب اور منہاج القرآن انترنیشنل ڈنمارک کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان شریک ہوئے۔
اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل نے منہاج القرآن آما کی تعمیر اور ترقی میں حصہ لینے والے تمام افراد کو اسناد دیں۔
تبصرہ