شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 72 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور دعائیہ تقاریب ہوں گی

Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri's 72nd birthday will be celebrated today

لاہور(18 فروری 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کل 19 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ سیمینارز، کانفرنسز اور دعائیہ تقاریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سمیت ملک بھر کی تنظیمات اور دنیا بھر میں موجود اسلامک سنٹرز میں 19 فروری کو تقاریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہو گا۔

تقاریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تحقیقی، امن عالم، بین المسالک و بین المذاہب رواداری، انسداد دہشتگردی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top