شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر مشتمل تصویری گیلری کا افتتاح

گیلری کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کیا
اوریا مقبول جان، صوفیہ بیدار، مظہر برلاس، ناصر شیرازی و دیگر کی شرکت

Quaid Day Ceremony

لاہور (19 فروری 2023) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے دینی، تجدیدی و انسانی خدمات پر مشتمل منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں تصویری گیلری قائم کی گئی ہے۔ گیلری کا افتتاح شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ہمراہ ڈاکٹر اصغر زیدی، اوریا مقبول جان، مظہر برلاس، صوفیہ بیدار، ناصر شیرازی، رابی پیرزادہ، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت، لہراسب گوندل ایڈووکیٹ، میاں عمران کمیانہ، راحیلہ رشید نے کیا۔ گیلری کو سفرِ تجدید کا عنوان دیا گیا ہے جس میں شیخ الاسلام کے بچپن سے لے کر تاحال ان کے سفرِ حیات اور چار دہائیوں پر مشتمل ان کی خدمات کو تصاویر کے ذریعے نمایاں کیا گیا ہے۔ تصاویر کے انتخاب اور جملہ امور منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے ترتیب دئیے گئے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار، دانشور اوریا مقبول جان نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا بچپن سے لے کر آج تک کا سفر میرے سامنے ہے۔ ان کا سفر اقبال کے اس شعر کی عملی تفسیر ہے ”ہَوا ہے گو تُند و تیز لیکن چراغ اپنا جلا رہا ہے ………… وہ مردِ درویش جس کو حق نے دیے ہیں اندازِ خسروانہ“۔ انہوں نے پکٹوریل گیلری کی تشکیل پر منہاج القرآن ویمن لیگ کو مبارکباد دی۔

معروف کالم نویس، تجزیہ نگار مظہر برلاس نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بلاشبہ ایک ماڈرن فکر رکھنے والے مذہبی سکالر، روشن خیال سیاستدان اور محب وطن شخصیت ہیں جنہوں نے سیاست کے ساتھ ساتھ تعلیم اور تجدیدِ دین کے باب میں نئی تاریخ رقم کی۔

صوفیہ بیدار نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ملت اسلامیہ کا سرمایہ ہیں۔ خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ شیخ الاسلام نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل ہیں۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کام دیکھ کر دل کو اطمینان ہوتا ہے کہ ابھی ہم میں ایسے لوگ موجود ہیں جو دبنگ انداز کے ساتھ حق کو حق کہتے ہیں۔ بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان نے پکٹوریل گیلری کو شیخ الاسلام کی 72ویں سالگرہ کا ایک یادگار تحفہ قرار دیا۔ رانا محمد فاروق نے تصویری گیلری کے مختلف مراحل پر روشنی ڈالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضہ حسین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی بہنوں نے قائد سے محبت کے حوالے سے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔ تقریب میں درۃ الزہراء، سکینہ حسین، سدرہ کرامت، انیلا الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، جویریہ وحید اور تمام شعبہ جات کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ گیلری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ تمام سٹالز کا پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دورہ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top