شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72ویں سالگرہ پر مرکزی سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب
سالگرہ کے موقع پر کارکنان کی طرف سے 127 بکرے قربان کیے گئے
ڈاکٹر طاہرالقادری زندگی کا ہر لمحہ خدمت دین وخلق کیلئے صرف کررہے ہیں: مقررین
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خواجہ معین الدین کوریجہ، احمد مسعود دیوان، خرم نواز گنڈاپور سمیت اہم شخصیات کی شرکت
برطانیہ، امریکہ، بیلجیم، ڈانمارک، فرانس سمیت دیگر ممالک میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
لاہور (20 فروری 2023ء) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72ویں سالگرہ پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ہزاروں کارکن شریک ہوئے۔ دعائیہ تقریب میں صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین کوریجہ، پیر آف پاکپتن شریف احمد مسعود دیوان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، سید الطاف شاہ گیلانی، جی ایم ملک، سید مشرف شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، صوفی مقصود ر، صاحبزادہ قاسم، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز، رحیم علی رزاق سمیت مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں عالمی شہرت یافتہ قراء قاری اللہ بخش نقشبندی، قاری عبدالماجد نور، قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے تلاوت قرآن مجید، نامور قوال شیر میانداد، محمد افضل نوشاہی، شہباز قمر فرید ی، ڈاکٹر سرور نقشبندی، ظہیر بلالی، امجد بلالی، شہزاد برادران، رضا المصطفیٰ و دیگر ثنا خواناں مصطفی نے بارگاہ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی علمی، تحقیقی، بین المسالک و بین المذاہب اور امن عالم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری زندگی کا ہر لمحہ خدمت دین و خلق کیلئے صرف کررہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی و اسلامک سینٹر پاکستان سمیت پوری دنیا میں روشنی کا مینار ہیں۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، ان کی درازیٔ عمر کیلئے اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
شیخ الاسلام کی 72 سالگرہ کے موقع پر کارکنان کی طرف سے 127 بکرے قربان کیے گئے۔ دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، پشاور، مظفر آباد، فیصل آباد، سکھر، حید ر آباد، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام شہروں اور برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، بیلجیم، ڈانمارک، فرانس، جرمنی، ہالینڈ و دیگر ممالک میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کے حوالے سے سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔
لاہور میں ہونے والی مرکزی تقریب میں حاجی منظور حسین، عبدالرحمن ملک، فرحان جاوید، ثناء اللہ خان، قاضی فیض الاسلام، سہیل رضا، اشتیاق حنیف مغل، ڈاکٹر علی وقار، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، شکیل طاہر، مہر محمد اعظم، انجینئر سلیم، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، حافظ غلام فرید، اقبال مصطفوی سمیت رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ