فیصل آباد: قائد ڈے تقریب 2023 ’’صوفی نائٹ‘‘، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خطاب
مملکت خداداد پاکستان کی بنیاد کلمۂ طیبہ پر ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
صدر منہاج القران انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے فیصل آباد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ صوفی نائٹ میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد کلمۂ طیبہ اور اسلام پر رکھی گئی تھی، اس ملک کا حصول اسلام کے لیے کیا گیا تھا۔ یہی پاکستان اسلام اور اس کے عطا کردہ نظام کا محافظ نہ ہوسکا۔
جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آج 75 سال بعد پاکستان شاید واحد ملک ہوگا جس نے اپنی آزادی سے لیکر آج تک صرف تباہی اور زبوں حالی ہی دیکھی ہے۔ قیامِ پاکستان کے وقت قائداعظم محمد علی جناح سے جب سوال کیا گیا کہ پاکستان کا دستور کیا ہوگا تو انہوں نے قرآنِ پاک ہاتھ میں پکڑ کر کہا تھا کہ یہ کتاب اللہ اس مملکتِ خداداد پاکستان کا دستور ہوگی۔
افسوس ہم نے بانیٔ پاکستان کی اس بات کو بھلا دیا اور قرآن اور صاحبِ قرآن سے اپنا تعلق توڑ لیا جس کے نتیجے میں آج ملکِ پاکستان کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک صحیح معنوں میں علامہ قبال اور قائدِاعظم کا پاکستان بنے تو ہمیں پھر سے قرآن اور صاحبِ قرآن کی طرف رجوع کرنا ہوگا قرآن سے راہنمائی لینی ہوگی اور ملک میں اسلامی اقدار، ثقافت، شعائر کو پھر سے زندہ کرنا ہوگا اسی میں ہم سب کی اور ہمارے پیارے دیس کی بقا ہے۔
تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس، حاجی امین القادری، میاں ریحان مقبول، میاں عبدالقادر، بشارت عزیز جسپال، رانا وحید شہزاد، میاں کاشف، منہاج القران یوتھ لیگ کے صدر چودھری سہیل شوکت، میاں شیراز ستار، عمر فاروق علوی، حافظ غلام مصطفیٰ، نور احمد چیمہ، سید علی رضا بخاری، مبشر ملک، عمر مصطفوی، محمد عمران، علامہ عزیز الحسن اعوان، علامہ اختر حسین اسد، اختر کلثوم، روبینہ خاکی، فرحت دلبر اعوان، مصباح اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان شریک ہوئے۔
تبصرہ