سرگودھا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

Workers Convention in Sargodha

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن فروغ علم کی تحریک ہے، اپنے گھروں کو مراکز علم بنائیں اور حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچائیں۔ انہوں نے پچھلی 4 سالہ شاندار کارکردگی پر سرگودھا کے جملہ تنظیمی ذمہ دران کو مبارکباد دی۔

کنونشن میں حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی 72 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر انجینئر محمد رفیق نجم، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، عبدالرحمن ملک، فرحان جاوید، قاضی فیض الاسلام، راجہ اکرام اللہ خان، فہیم حیدر چیمہ، محمد اقبال کاشف، محمد عمران ملک، مزمل رضا، محمد اویس، صدف سعید، قمر ندیم و دیگر قائدین و کارکنان شریک تھے۔

Workers Convention in Sargodha

Workers Convention in Sargodha

Workers Convention in Sargodha

Workers Convention in Sargodha

Workers Convention in Sargodha

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top