منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام ورکر کنونشن
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام ورکر کنونشن میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن اس صدی کی تجدیدی تحریک ہے جو شرق تا غرب دین مصطفیٰ ﷺ کی حفاظت کررہی ہے، تحریک منہاج القرآن عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا پرچار کرتی رہے گی۔ رفقاء و وابستگان آپس میں پیار، محبت، اخلاص اور جسد واحد کی طرح رہیں۔
انہوں مزید کہا کہ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مشن کو اسی طرح آگے لے کر چلے گے ان کا خواب ہے کہ ہم نے آنے والی نسلوں کا ایمان بچانا ہے انکے ایمان کی حفاظت کرنی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل پوری دنیا میں اور بالخصوص منہاج یورپین کونسل یورپ میں اس پر تیزی سے عمل پہرا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن نے حال میں شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی لکھی ہوئی کتاب پیغمبر اسلام کا اصل خاکہ کا سویڈیش زبان میں ترجمہ کروایا ہے جو سویڈن میں مقیم مسلم کمیونٹی اور آنے والی نسلوں کو اپنے نبی حضرت محمد ﷺ کی سیرت، اخلاق اور انکے اعلی کردار کو سمجھنے میں فائدہ مند ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارے یہ اسلامک سنٹر اسی لیے بنائے ہیں کہ آپ کے بچے یہاں آکر دین مصطفیﷺ اور عشق مصطفیﷺ کے چراغ اپنے سینوں میں روشن کریں۔ چیئرمین سپریم کونسل نے کامیاب ورکر کنونشن کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم کی قیادت، رفقا، کارکنانان اور وابستگان کو مبارکباد دی۔
ورکر کنونشن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذمہ داران، رُفقا، کارکنان و وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ورکر کنونشن کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور امت مسلمہ کی سر بلندی، ملک پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
تبصرہ