کویت: منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب 2023
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کے موقعہ پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی عبدالرشید (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت)، منیر احمد قادری (سابق صدر منہاج القرآن كويت)، منہاج القرآن کویت کے عہدیداران، پاکستانی اور انڈین کمیونٹی کے احباب نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز حافظ ثناءاللہ نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔ نعت رسولِ مقبول ﷺ کی سعادت صوفی عبدالمجید، صوفی تنویر احمد، حنان فاطمہ و ساتھیوں نے حاصل کی، جبکہ خصوصی نعت محمد اظہر بلال نے پڑھی۔
تقریب میں محمد نوید اقبال نے خصوصی گفتگو فرمائی۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امتِ مسلمہ کے لئے خدمات، منہاج القرآن کی رفاقت کی اہمیت اور اس دور میں منہاج القرآن کے مثبت کردار پر مدلل اور پُراثر خطاب کیا جسے شرکاء مجلس نے بہت سراہا۔ بعد ازاں محمد اكمل وحيد اور حاجی انور شاہد نے بھی خوبصورت گفتگو کی۔
تقریبِ میں درود و سلام کی گونج میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور آپکی درازئ عمر اور صحت و سلامتی کے لئے محمد انور چیمہ نے دعا کی۔
تبصرہ