قرآن فروغ امن کا بہترین بیانیہ ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا منہاج انٹرنیٹ بیورو کی تقریب سے اظہار خیال

تقریب سے نور اللہ صدیقی، عبد الستار منہاجین، محمد ثناءاللہ، ثناءاللہ طاہر کا اظہار خیال، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان کی خصوصی شرکت

Program Quaid day Under Minhaj Internet Bureau

لاہور (28 فروری 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام کے سفیر بنیں۔ قرآن، فروغ علم و امن بہترین بیانیہ ہے۔ نوجوان دعوت دین و اخلاق کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کریں، وہ منہاج القرآن انٹرنیٹ بیورو کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 72 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اخلاق اور ادب انسان کو عظمت اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچاتے ہیں۔ نوجوان اپنے کردار کو اخلاق اور ادب سے مزین کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کو قانون کا احترام اور ادب سکھایا۔ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کا ملکی شرح خواندگی میں اضافہ کے حوالے سے اہم کردار ہے۔

تقریب سے ایم آئی بی کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین، آئی ٹی مینجر محمد ثناء اللہ، محمد ثناء اللہ طاہر نے بھی اظہار خیال کیا۔

تقریب میں بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، انجینئر محمد رفیق نجم، جواد حامد، جی ایم ملک، سید امجد علی شاہ، علامہ غلام ربانی تیمور، محمد فاروق رانا، سردار عمر دراز خان، حفیظ اللہ جاوید، میاں عبدالقادر، رانا وحید شہزاد، احسن ارشاد، عادل ظہیر، شہباز طاہر، صابر حسین، محمد یامین سمیت منہاج انٹرنیٹ بیورو اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top