خلیل الرحمن قمر کا کالج آف شریعہ کا خصوصی دورہ

30 پوزیشن ہولڈر طلبہ کو خورشید بیگمؒ سکالر شپ ایوراڈ دئیے
تعلیم اور شعور دینا اس دور کی سب سے بڑی انسانی خدمت ہے، خلیل الرحمن قمر کی گفتگو

Khalil ur Rehman Qamar visit College of Shariah

لاہور(28 فروری 2023) معروف مصنف، ادیب، دانشور، ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے خصوصی دعوت پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کا دورہ کیا اور اس موقع پر 30 پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو خورشید بیگمؒ سکالر شپ ایوارڈ دئیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ تعلیم اور شعور دینا اس دور کی سب سے بڑی انسانی خدمت ہے اور ڈاکٹر طاہرالقادری پوری آن اور شان کے ساتھ یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ خورشید بیگم شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی والدہ ماجدہ ہیں، سلام ہے اس عظیم ماں کو جس نے شیخ الاسلام جیسا اس قوم کو بیٹا دیا۔

ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف نے خلیل الرحمن قمر کو کالج کے خصوصی دورے کی دعوت قبول کرنے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال مستحق اور ذہین بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے لاکھوں روپے کے وظائف دئیے جاتے ہیں۔

تقریب میں علامہ عین الحق بغدادی، محمد طیب ضیاء، پروفیسر اقبال چشتی، ملک امتیاز حسین اعوان، محمد احسن چشتی اور ملک کامران اعوان و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top