منہاج انٹرنیٹ بیورو اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام قائد ڈے 2023 کی تقریب

Program Quaid day Under Minhaj Internet Bureau

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منہاج انٹرنیٹ بیورو اور آئی ٹی کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں 28 فروری 2023 کو قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کا پہلا زینہ ادب ہے، بےادب شخص اللہ کے انعامات سے محروم رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب اور اخلاق معاشرے کی بنیادی حیثیت کا درجہ رکھتا ہے، جو معاشرے کو بلند تر کرنےمیں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ادب سے عاری انسان اپنا مقام نہیں بنا سکتا۔ ادب ایک ایسی صنف ہے جو انسان کو ممتاز بناتی ہے۔ ادب و آداب اور اخلاق کسی بھی قوم کا طرۂ امتیاز ہے۔

تقریب میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کی تیار کردہ خصوصی ڈاکومنٹری بعنوان ’فروغِ دین میں شیخ الاسلام کا جدید ذرائع سے استفادہ‘ بھی شرکاء کو دکھائی گئی، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈاکومنٹری کو سراہا اور تحریک کے دعوتی پیغام کو مؤثر اور مربوط انداز میں پیش کرنے پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت سید مزمل احمد نے حاصل کی، جبکہ محمد طہٰ حسین نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کو قانون کا احترام اور ادب سکھایا۔ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کا ملکی شرح خواندگی میں اضافہ کے حوالے سے اہم کردار ہے۔ تقریب سے ایم آئی بی کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین، آئی ٹی مینجر محمد ثناء اللہ، محمد ثناء اللہ طاہر نے بھی اظہار خیال کیا۔

تقریب میں نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، نائب ناظمِ اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر رفیق نجم، نائب ناظمِ اعلیٰ ایڈمن جواد حامد، نائب ناظمِ اعلیٰ رانا محمد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ شیخ عبدالعزیز دباغ، ناظم امورِ خارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر منہاج ٹی وی احسن بابا، صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، سید امجد علی شاہ، ڈائریکٹر woice عائشہ مبشر، سید ظفر علی کانپوری، صابر حسین بھٹی، محمد یامین مصطفوی، کاشف اقبال، شہباز طاہر، سردار عمر دراز خان سیہڑ، عادل ظہیر، محمد طاہر، مرکزی قائدین، منہاج انٹرنیٹ بیورو اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم بھی موجود تھی۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کیلئے دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top