ایبٹ آباد: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع مسجد منہاج القرآن و اسلامک سنٹر حویلیاں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مورخہ: 05 مارچ 2023ء

Dr Hussain Qadri addressing Foundation stone of Masjid ceremony

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حویلیاں میں اپنے دست مبارک سے جامع مسجد منہاج القرآن و اسلامک سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن فروغ علم کی تحریک ہے اور پوری دنیا میں اس کے اسلامک سنٹر اسلام کی حقیقی آفاقی تعلیمات کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، حویلیاں کا اسلامک سنٹر بھی اس علاقے کے لوگوں میں اسلام کی تعلیمات پھیلانے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے ہمیں جو مشن دیا ہے ہم نے اس تجدید و احیائے دین کی فکر کو سمجھتے ہوئے اپنی اگلی نسلوں تک منتقل کرنا ہے۔ اپنے دوست احباب، رشتہ داروں، عزیز و اقارب کو دعوت دیں، پیغام دیں، عمل کریں اور اس معاشرے کو ایک حقیقی مصطفوی معاشرہ بنانے کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔

تقریب میں ملک ممتاز اکبر، پیر سید محبوب شاہ کاظمی (آستانہ عالیہ چھتڑی شریف ایبٹ آباد)، محمد جاوید القادری (مرکزی نائب ناظم تنظیمات ہزارہ زون)، سردار محمد جاوید، حاجی عزیز الرحمن، ڈاکٹر محمد عمران یونس، حاجی غلام شبیر، حاجی وحید خان، محمد حنیف خان، ابرار اقبال اور تحریک منہاج القرآن کے فورمز کے قائدین و کارکنان موجود تھے۔

Minhaj Islamic Centre Havelian Foundation-Stone

Minhaj Islamic Centre Havelian Foundation-Stone

Minhaj Islamic Centre Havelian Foundation-Stone

Minhaj Islamic Centre Havelian Foundation-Stone

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top