ہری پور: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین کا ترناوا میں گوشۂ درود کی افتتاحی تقریب سے خطاب
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین نے ترناوا میں منعقدہ گوشۂ درود کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ سے تعلق کا واحد ذریعہ درود و سلام ہے، حضور اکرم ﷺ سے اپنے تعلقِ غلامی کو مضبوط کرنے کیلئے کثرت کے ساتھ درودو سلام کا نذرانہ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ دلوں میں عشق رسول ﷺ کی شمع جلانے، نسبت محمدی ﷺ میں استقامت پیدا کرنے اور اطاعت محمدی ﷺ کی ترغیب دینے کیلئے گوشۂ درود کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے قرب رسالت مآب ﷺ اور نسبت رسول ﷺ کو مستحکم کرکے بارگاہِ ایزدی سے برکات کا حصول ممکن ہو گا۔
اس موقع پر پیر سید محبوب شاہ کاظمی (آستانہ عالیہ چھتڑی شریف ایبٹ آباد)، محمد جاوید القادری (مرکزی نائب ناظم تنظیمات ہزارہ زون)، حاجی غلام شبیر، ڈاکٹر جہانگیر عباسی، کامران سہیل ایڈوکیٹ، قاضی ہارون، (راہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس)، مشکور حسین سواتی، راجہ شمیم انور اویسی، ملک عدنان، ملک ممتاز اکبر، پروفیسر مظہر حسین خیال، پروفیسر خضر حیات، سید معراج علی شاہ، راجہ ناصر، شوکت، سید غفور حسین شاہ اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان موجود تھے۔
تبصرہ