منہاج یونیورسٹی کے اشتراک سے حلال ایجوکیشن پروگرام کا اجراء

مورخہ: 07 مارچ 2023ء

دینی اداروں کے طلبا و طالبات، علماء، گھریلو خواتین حصہ لے سکتی ہیں
فوڈانڈسٹری اور شریعہ سکالرز لیکچر دیں گے: ڈائریکٹر راجہ طاہر لطیف

Launch of Halal Education Program in collaboration with Minhaj University

لاہور (7 مارچ 2023) ڈائریکٹر منہاج حلال پاکستان راجہ طاہر لطیف نے کہا ہے کہ منہاج حلال پاکستان اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے 10 روزہ حلال ایجوکیشن پروگرام کا 10 مارچ سے اجراء ہو رہا ہے جو 20 مارچ تک جاری رہے گا۔ دینی مدارس کے طلبہ و طالبات، گھریلو خواتین، علماء و مشائخ، اساتذہ، فوڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اور عام طلبہ و طالبات اس پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک.کام/ منہاج حلال پر رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کی سہولت کے لئے شام 7 بجے تا رات 9:30 کے تدریسی اوقات کار رکھے گئے ہیں۔ حلال ایجوکیشن پروگرام کی کلاسز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹری 365 ایم بلاک پر منعقد ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ حلال ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے ماہرین لیکچرز دیں گے اوراختتام پر اسناد دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ اور اس حوالے سے بین الاقوامی سٹینڈرڈز کو سائنسی انداز میں بیان کیا جائے گا تاکہ حلال فوڈ اور اس کے جامع تصور کے بارے میں عامۃ الناس کو مکمل آگاہی حاصل ہو سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top