مسقط: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے قائد ڈے تقریب

مورخہ: 11 مارچ 2023ء

Quaid Day In Oman

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اومان کے دارلحکومت مسقط میں قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کیک کاٹ کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس خصوصی دن کی تقریب کے لیے راحت قادری کے گھر جمع ہونے والے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملنے اور عقیدتوں کی تقویت کا موقع ملا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ رفقاء نے دف کے ساتھ نعت اور قائد ڈے کے حوالے سے کلام پڑھا۔ منہاج القرآن کے عہدیداران نے قائد محترم کی زندگی پہ نہایت نفیس اور مدلل انداز میں روشنی ڈالی۔ رفقاء نے اس موقع پر اپنی محبتوں اور عقیدتوں کا اظہار کیا اور تجدید عہد وفا کا عظم کیا۔

محفل کے اختتام ضیافت اور کیک کٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ حافظ قدس نواز ( خلیفہ مزار سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ) جو محفل میں بطور مہمان موجود تھے، ان سے ان کے وابستگان و مریدین نے ماہانہ حلقہ درود کروانے اور اس میں شرکت کی دعوت دی جس کو انہوں نے خوشی خوشی قبول کیا۔ محفل کے بعد منہاج القرآن کی تنظیم سازی کا عمل شروع کیا گیا جس میں فقط رفقاء نے شرکت کی اور اگلے دو سالوں کے لیے نئے منتخب عہدیداران کو ذمہ داریاں سونپی گئی۔

Quaid Day In Oman

Quaid Day In Oman

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top