بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کا دوسرا روزنعت رسول مقبولؐ اور انگریزی کے تقریری مقابلے کا انعقاد

مورخہ: 15 مارچ 2023ء

مقابلہ حسن نعت میں فطرس حسین نے پہلی، ا قصیٰ لیاقت نے دوسری، سید حسین شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی
انگریزی تقریری مقابلہ میں حماد مصطفی نے پہلی، زہرا بتول نے دوسری اقراء کنول نے تیسری پوزیشن حاصل کی
خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی نے کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

لاہور (15مارچ 2023) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (بزم منہاج)کے زیرِاہتمام جاری سالانہ کُل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز نعت رسول مقبول ﷺ اور انگریزی کے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پورنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمات مصطفی ﷺ اور سیرت مصطفی ﷺ میں زندگی کے ہر شعبے کو درپیش مسائل کا حل موجود ہے۔ تقریب میں مفتی عبد القیوم خان ہزاروی، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور، ضیاء الحق رازی، میر آصف اکبر قادری ناظمِ اعلی نظام المدارس پاکستان، علامہ عین الحق بغدادی، علامہ اشفاق چشتی، ڈاکٹر فہد علی کاظمی زنجانی، علامہ بدرالزمان قادری سابق پرنسپل جامعہ ہجویریہ لاہور، ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی ڈائریکٹر انٹرنیشنل نعت فورم، شاہد لطیف ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ منہاج القرآن، علامہ الیاس اعظمی، رانا محمد اکرم قادری، ڈاکٹر مجب الرحمٰن ملک، شہزارد رسول قادری، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ اور دیگر علمی شخصیات نے شرکت کی۔

مقابلہ کے اختتام پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغ علم، بین المسالک اور بین المذاہب رواداری اور عالمی امن کے لئے خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔م قابلہ حسن نعت میں فطرس حسین (پنجاب آئی ٹی کالج) نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اقصیٰ لیاقت (پنجاب کالج) نے دوسری، سید حسین شاہ (دارلعلوم نوریہ رضویہ) نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انگریزی تقریری مقابلہ میں حماد مصطفی (کالج آف شریعہ) نے پہلی، زہرا بتول (یونیورسٹی آف گجرات) نے دوسری اور اقراء کنول (منہاج کالج برائے خواتین) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو انعامات دئیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top