چکوال: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام فلاح انسانیت کانفرنس

مورخہ: 18 مارچ 2023ء

Falah-e-Insniyat Conference in Chakwal

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام چکوال میں فلاح انسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور معاشرتی فلاح و بہبود کا درس ہمیں تمام ادیانِ عالم میں ملتا ہے۔ لیکن ان تمام ادیان میں جو چیز اسلام کو ممتاز بناتی ہے وہ اس کی فرضیت ہے۔ کیونکہ اسلام دنیا کا واحد دین ہے جو انسانیت کی خدمت اور معاشرتی فلاح و بہبود کی خاطر زکوٰۃ کو دین کا چوتھا بنیادی رکن قرار دینے کے ساتھ ساتھ تمام صاحبِ استطاعت افراد پر اسے فرض قرار دیا ہے۔

کانفرنس میں علاقہ کی معروف مذہبی، سماجی، شخصیات، تحریک منہاج القران کے جملہ فورمز کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

Falah-e-Insniyat Conference in Chakwal

Falah-e-Insniyat Conference in Chakwal

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top