ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی 10 روزہ حلال ایجوکیشن تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں شرکت
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی 10 روزہ حلال ایجوکیشن تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں شرکت و خطاب
تربیتی ورکشاپ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور، منہاج حلال پاکستان اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔
اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین منہاج حلال پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ نوجوان علم و تحقیق کے ساتھ رشتہ استوار کریں اور آنے والے دور کے چیلنجز سے نمبردآزما ہونے کے لیے خود کو تیار کریں۔ طلبہ عالمی سطح پر ہونے والی ایجادات و تحقیقات اور تبدیلیوں سے آگاہی حاصل کریں۔ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارہ جات میں طلباء و طالبات کو تعلیم و تحقیق کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کے ریفریشرز کورسز کروائے جاتے ہیں طلباء ان سے ضرور مستفید ہوں۔
تقریب میں راجہ طاہر لطیف (ڈائیریکٹر منہاج حلال پاکستان)، ملک سعید عالم (چیئرمین پیسٹیکٹس ماحولیاتی سائنسز پاکستان)، حافظ ساجد محمود الازہری، نگہت جواد (معروف صنعتکار، چیئرپرسن پاکستان سوسائٹی فار فوڈ ٹیکنالوجسٹ)، رافعہ عروج ملک سمیت اساتذہ، طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ