ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا "آداب صحبت اور اصلاح احوال" پر تربیتی نشست سے خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف میں "آدابِ صحبت اور اصلاحِ احوال" کے موضوع پر منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ والے وہ ہیں جنہیں دیکھنے سے اللہ یاد آجاتا ہے۔ اللہ کی عطاء کردہ نعمتوں کا شکر ادا نہ کرنے والا شخص بخیل ہوتا ہے۔ جو مال اللہ کی راہ میں خرچ کردیا جائے وہ قیامت کے لیے باقی ہے۔ سختی اور آزمائش دونوں حالتوں میں دوسروں کے ساتھ وفا کرتے رہنا اخوت ہے۔ اپنے بھائیوں کا اتفاق سے رہنا اور پڑوسیوں کی حفاظت کرتے رہنا شرف اور عزت ہے۔ طویل بردباری کرنا اور حکمرانوں کے ساتھ حکمتِ عملی سے پیش آنا اور لوگوں کو بدظنی سے بچاتے رہنا دانائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین کے فہم کو بذریعہ فہمِ دین پھیلانے کی کوشش کریں اور حضور شیخ الاسلام کے پیغام کو ایک ایک فرد تک پہنچائیں۔
تبصرہ