ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فارغ التحصیل سکالرز کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانہ میں شرکت
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن سیشن 1995ء سے 2002ء کے فارغ التحصیل سکالرز کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانہ میں شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔
چئیرمین سپریم کونسل نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ منہاجین سکالرز زندگی کے ہر شعبہ میں ایک کامیاب پروفیشنل کی حیثیت سے اپنی قومی، دینی و ملی خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپنی مادر علمی سے رابطہ رکھیں، اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے علمی فیض کو عام کرتے رہیں، انتہاپسندی، تنگ نظری جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ اور مصطفوی معاشرہ کی تشکیل ہم سب کا مشن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکز سے رابطہ رکھیں، اور یہ معلومات لازمی رکھیں کہ منہاج القرآن کس کس شعبہ میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا جو ہدف دیا ہے اس مہم میں منہاجین سکالرز بھی شامل ہوں اور اپنے گھروں کو مرکز علم میں تبدیل کریں۔
ظہرانہ میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، علامہ عباس نقشبندی، ڈاکٹر نذر فرید، ارشاد چودھری نے بھی اظہارِ خیال کیا۔
نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی، نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد نے بھی شرکت کی۔ ظہرانہ کے اختتام پر منہاجین سکالرز نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔
تبصرہ