گنما سنٹر جاپان: حضور فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 50 ویں عُرس مبارک کی مناسبت سے دعائیہ تقریب

مورخہ: 07 مئی 2023ء

Prayer Ceremony on the occasion of the 50th Urs of Dr Fariduddin Qadri

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام حضور فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 50 ویں عُرس مبارک کی مناسبت سے گنما سنٹر میں دعائیہ تقریب اور 72 ویں حلقہِ درود و فکر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر خارجہ امور شکیل احمد طاہر نے آن لائن شرکت کی،‏ جبکہ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اہتمام کیا گیا۔

‏‎تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ علامہ محمد احمد صابری نے (شان اولیاء قرآن کی نظر میں) کے موضوع پر پُراثر گفتگو کی جسے شرکاءِ مجلس نے بہت سراہا۔ ‎

تقریب کے اختتام پر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور ان کی درازئ عمر، ملکِ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Prayer Ceremony on the occasion of the 50th Urs of Dr Fariduddin Qadri

Prayer Ceremony on the occasion of the 50th Urs of Dr Fariduddin Qadri

Prayer Ceremony on the occasion of the 50th Urs of Dr Fariduddin Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top