منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام شاہ عالم کوالالمپور میں درس عرفان القرآن کا اہتمام

مورخہ: 07 مئی 2023ء

Darse Irfan ul Quran in Malaysia

منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام شاہ عالم کوالالمپور ملائیشیا میں درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔

درس عرفان القرآن کا آغاز حافظ محمد نعیم نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا عبدالرسول بھٹی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔

حافظ محمد موسٰی ( پی ایچ ڈی سکالر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا) نے اہل بیت کی محبت کے موضوع پر گفتگو کی۔ حافظ محمد موسٰی نے کہا کہ آج کے دور میں لوگوں کے دلوں سے اہل بیت کی محبت کو نکالا جا رہا ہے جس دل کے اندر اہل بیت کی محبت نہیں وہ دل صاحب ایمان نہیں ہے، اہل بیت کی محبت ایمان کی شرط ہے۔

اہل بیت کی محبت دنیا میں بھی کام آئے گی اور اس کے ساتھ ساتھ قیامت کے دن میں بھی کام آئےگی، آج کے دور میں اہل بیت کی محبت کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کے کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے، امام حسین علیہ السلام نے باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا بلکہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ آج کے دور میں اگر کامیاب ہونا چاہتے ہو تو حسینی کردار اپنانا ہو گا۔

حافظ محمد موسٰی نے آخر پر نماز اور نماز کا ترجمہ لوگوں کو بتایا کہ اگر آپ نماز کے ذریعے معراج کرنا چاہتے ہیں تو اپنی نمازوں میں خشوع و خضوع لے کر آئیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ نماز کا ترجمہ آنا چاہیے تاکہ آپ کو معلوم ہو آپ اللّٰہ کے ساتھ کیا گفتگو کر رہے ہو۔

تقریب کے اختتام پر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور ان کی درازئ عمر، ملکِ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Darse Irfan ul Quran in Malaysia

Darse Irfan ul Quran in Malaysia

Darse Irfan ul Quran in Malaysia

Darse Irfan ul Quran in Malaysia

Darse Irfan ul Quran in Malaysia

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top