اللہ تعالیٰ اپنے صالح بندوں کے لیے صالح اسباب پیدا فرماتا ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 08 مئی 2023ء

اللہ کے ولی پارسا ماحول میں تربیت حاصل کرتے اور پرورش پاتے ہیں
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کا حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کا 50 ویں عرس مبارک کی تقریب سے خطاب

Dr-Hassan Qadri's speech at Dr fariduddin Qadri's 50th Urs Mubarak

لاہور (8 مئی 2023)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمتہ اللہ علیہ کے 50 ویں عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نیک روحوں کو نیک جسموں کے ذریعے زندگی کی نعمت سے ہمکنار کرتا اور ان کی پرورش اور تعلیم و تربیت کے لئے بھی پاکیزہ ماحول عطا فرماتا ہے، اولیاء اللہ کے واقعات سے پتہ چلتا ہے اللہ کے ولی پارسا ماحول میں تربیت حاصل کرتے اور پرورش پاتے ہیں، ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمتہ اللہ علیہ بھی اللہ کے نیک بندوں میں سے تھے۔

انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تربیت اس انداز سے کی آج شیخ الاسلام پوری دنیا میں علم و امن کا پرچم لہرا رہے ہیں اور کروڑوں انسان ان کے علم و فضل سے استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی عالم دین، خدمت خلق کرنے والے راہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر معالج و نباض اور تحریک پاکستان کے پرجوش نوجوان راہنما بھی تھے۔ تحریک پاکستان کے لیے ان کی گرانقدر خدمات پر انھیں گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔


تقریب کی صدارت ایڈمنسٹریٹر دربار فرید ملت محمد صبغت اللہ قادری نے کی۔ صاحبزادہ سلمان قمر قادری آستانہ عالیہ ماہنی شریف، صاحبزادہ محمد طاہر قادری سمیت علماء و مشائخ شریک ہوئے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈائریکٹر دار العلوم فریدیہ قادریہ ٹرسٹ علامہ حافظ عبدالقدیر قادری، اساتذہ کرام، انتظامیہ کے جملہ احباب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام احباب مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی شب و روز کی محنت کے ساتھ طلبہ علم کی روشنی سے بہرہ مند ہو رہے ہیں اور ترقی و کامیابی کی سیڑھیاں عبور کرتے جا رہے ہیں۔

عُرس مُبارک کی محفل میں راجہ زاہد محمود، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس قادری، جواد حامد، مظہر محمود علوی، چودھری عرفان یوسف، شیخ فرحان عزیز، علی عمران، فیاض اعوان، اقبال مصطفوی، شاہد مرسلین، علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ رانا محمد ادریس قادری، علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ جمیل احمد زاہد قادری، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، حافظ غلام فرید، عبدالرحمن ملک، بابر حسین چودھری، حفیظ اللہ جاوید سمیت تحریک منہاج القران کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین و کارکنان اور ارادت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

عرس مبارک کی تقریب میں قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے تلاوت کلامِ مجید کی سعادت حاصل کی جبکہ عالمی شہرت یافتہ نقیب صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، صفدر علی محسن نے نقابت کے فرائض انجام دئیے۔ الحاج محمد افضل نوشاہی، الحاج شہزاد حنیف مدنی، خرم شہزاد برادران، بلال برادران سمیت معروف ثناء خوانان مصطفی ﷺ بارگاہ سرور کونین ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ عُرس کی محفل کے اختتام پر ملکِ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top