مراکز علم کے آغاز سے وطن عزیز میں تعلیم، شعور، فلاح عام اور اسلامی اقدار کا احیاء ہوگا: حافظ سعید رضا بغدادی
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام مراکزِ علم کے معلمین کے لیے تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کورسز منہاج القران حافظ سعید رضا بغدادی نے کہا کہ مراکز علم کے آغاز سے وطن عزیز میں تعلیم، شعور، فلاح عام اور اسلامی اقدار کا احیاء ہوگا۔ یہ وہ عظیم پراجیکٹ ہے جس میں دکھوں کی ماری قوم کی تکالیف کا علمی و شعوری سطح پر مداوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ٹریننگ سیشن سے علامہ محمود مسعود نے بھی خطاب کیا اور ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی مرزا جنید علی، نائب ناظم اعلیٰ نظام المدارس مفتی مکرم خان قادری، خواجہ محمد عامر، نعیم انصاری، اسلم الرحمن، فہیم صدیقی، طوبیٰ سلیمان، فوزیہ جنید، نصرت رعنا ڈار، ثناء نوید سمیت تحریک منہاج القران کراچی کے جملہ فورمز کے معلمین و معلمات برائے مراکزِ علم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ